10 جولائی 2014 - 10:17
تل ابیب کی جنگ اب شام اور عراق میں لڑی جارہی ہے

عالمی امور کے تجزیہ نگار عرفان علی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کے لئے لڑی جانے والی جنگ اب تل ابیب کے بجائے شام اور عراق میں لڑی جارہی ہے۔

ابنا: عالمی امور کے تجزیہ نگار عرفان علی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کے لئے لڑی جانے والی جنگ اب تل ابیب کے بجائے شام اور عراق میں لڑی جارہی ہے۔ پاکستان کے اس معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شام اور عراق کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے اور عالمی اداروں کے ساتھ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ نے بھی ڈرامائي خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مسلمانوں کے لئے فلسطین کا مسئلہ تھا لیکن اب عراق و شام کے مسائل نے عالم اسلام وک متعدد مشکلات میں مبتلا کردیا ہے اور اسرائيل اپنے مقصد میں کامیاب ہوگيا ہے اور مسلمانوں کی توجہ فلسطین سے ہٹادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اسرائيل نے ایک بار پھر غزہ کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کریدا ہے اور گذشتہ کئي روز کےحملوں میں دسیوں فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169